کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی

سچ ٹی وی  |  Oct 07, 2024

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، تین گاڑیں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد اطراف کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے مین تین کاریں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ایک رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More