اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار مبینہ افغان باشندوں کے بیانات سامنے آ گئے

ہم نیوز  |  Oct 08, 2024

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کے بیانات سامنے آ گئے ہیں۔

گرفتار افغان باشندے نے کہا کہ میرا نام خیال گل ہے اور میرا تعلق افغانستان سے ہے، پی ٹی آئی نے مجھے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا۔

خیال گل نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ کر چلی گئی اور ہمیں پولیس نے پکڑ لیا،پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں۔ انہوں نے پیسے بھی نہیں دیے اور دوبارہ نظر بھی نہیں آئے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

ایک اور افغان باشندے جس کا نام مولاداد تھا نے کہا کہ ہم تینوں دوست پشاور سے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ پی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات دی۔

تیسرے افغان باشندے عبدالرحمان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے اور میں پشاور میں مزدوری کرتا ہوں، میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتا ہوں مگر پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ہم اسلام آباد جا کر وہاں دنگا فساد کریں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں۔ تینوں افغان باشندوں نے اعترافی بیان دے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More