بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Oct 08, 2024

بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، قیادت کے ہمراہ 2 ہزار سے زائد نامعلوم افراد مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔مقدمہ دہشت گردی سمیت 12 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

چین کو سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود کراچی جیسا واقعہ ملک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم

مقدمے میں کہا گیا کہ بانی  پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کا ناجائز استعمال کیا، ان کے اکسانے پر سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، کہا گیا کہ اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی۔

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی، اقدام قتل، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More