ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی سکور صرف 4 رنز تھے۔
انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
اس کے بعد زیک کرالی اور جوروٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کریز پر موجود رہے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 151 اور عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا 104رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔
میچ کے دوسرے دن کا آغاز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کیا۔ نسیم شاہ 35، محمد رضوان صفر، عامر جمال سات، شاہین شاہ آفریدی 26 اور ابرار احمد تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بیڈن کارس اور گس ایٹکنسن نے دو، دو کریس ووکس، شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم جیک لیچ نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو گھر بھیجا۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کو پہلی اننگز میں پہلا نقصان جلد ہی اٹھانا پڑ گیا جب صائم ایوب 4 کے انفرادی سکور پر گس ایٹکنسن کی وکٹ بن گئے۔
پہلی وکٹ کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی جس میں دونوں بیٹرز نے خوب بیٹنگ کی۔
شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کے لیے 338 گیندوں پر 253 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
اس پارٹنرشپ کے دوران دونوں بیٹرز نے سینچریاں سکور کیں۔
شان مسعود 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی ملتان کی بیٹنگ دوست پِچ پر اپنی فارم واپس لائی۔
انگلینڈ کو دوسری وکٹ طویل انتظار کے بعد تیسرے سیشن میں ملی جب عبداللہ شفیق 102 کے انفرادی سکور پر گس ایٹکنسن کی میچ میں دوسری وکٹ بن گئے۔
انگلینڈ کو تیسری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور یوں کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر جیک لِیچ کی گیند پر اُن ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن شان مسعود 151 اور عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر نمایاں رہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کو چوتھا نقصان 324 رنز پر ہوا جب بابر اعظم اپنی ناقص فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 30 کے انفرادی سکور پر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ٹیم میں دو سپنرز اور تین فاسٹ بولرز ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔‘
دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔‘
اس سے قبل گزشتہ روز تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان سٹیڈیم میں ہوئی۔
ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔