آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں ٹاپ تھری میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے۔

ٹریوس ہیڈ 881 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو 807 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تیسرا نمبر انگلینڈ کے فل سالٹ کا ہے جن کے 800 پوائنٹس ہیں، پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے اور ان کے 755 پوائنٹس ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرا نمبر ویسٹ انڈین بولر عقیل حسین اور تیسرا نمبر افغان اسپنر راشد خان کا ہے۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبرپر آگئے، ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا 13 واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More