سعودی عرب کے اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کیلئے 9 ہزار خواتین ٹیچرز کی تربیت

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

سعودی عرب کی وزارت ثقافت میں پلاننگ ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا ہے کہ مملکت میں نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو کورس میں شامل کیا جائے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقدہ لرن کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی تعلیم کے لئے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین ٹیچروں کو تیار کیا جارہا ہے جو نرسری اور پرائمری کلاسوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔

زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج

نورالدباغ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ہم کام کررہے ہیں اس کے مطابق مملکت کے نظام تعلیم میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی،تدریسی نصاب میں فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ طلبہ کے لیے سیزنل سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب وزارت ثقافت اور تعلیم نے موسیقی کے فنون کی تربیت کے لیے کنڈرگارٹن خواتین ٹیچرز کے لیے کوالیفائنگ پروگرام شروع کررکھا ہے۔یہ پروگرام میوزک اتھارٹی اور کنڈرگارٹن کی تربیت کے ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More