ایس ای اوسمٹ، دفتر خارجہ کی غیرملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات اٹھائے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے پر غور کریں، غیر ملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔

اسلام آباد راولپنڈی میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم

دفتر خارجہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں، وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More