پاکستان کے 33 ائیر پورٹس میں سے8 غیر فعال

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

پاکستان کے 33 ائیر پورٹس میں سے 8 غیر فعال ہونے سے اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

ملک کے 8 ائیر پورٹس غیر فعال ہونے سے عملہ اور دیگر اخراجات ادارے پر بوجھ بن گئے، پاکستان میں 33 ہوائی اڈوں میں سے 8 غیر فعال ہونے کی وجہ وہاں فلائٹس آپریشنز کا نہ ہونا ہے۔

اس وجہ سے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہر ماہ عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات بھی ادارے پر بوجھ بن چکے ہیں۔

ایس ای اوسمٹ، دفتر خارجہ کی غیرملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

بنوں، دالبندین، پارہ چنار، خضدار، راولا کوٹ، مظفرآباد، سیدو شریف، سہون شریف اور سبی ائیرپورٹ پر کئی برس سے فلائٹس آپریشن بند ہیں۔

ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سہیون شریف اور سبی ائیرپورٹ کی پروازیں کئی سالوں سے بند ہیں، ترجمان کے مطابق متاثرہ ائیرپورٹس ڈائیورژن کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوئی بھی ائیر لائن اپنا فلائٹ آپریشن کسی وقت شروع کرسکتی ہے۔ پی اے اے فلائٹ سیفٹی اور ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More