وزارت مذہبی امور نے حج ڈالرز اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

سچ ٹی وی  |  Oct 10, 2024

وزارت مذہبی امور نے حج ڈالرز اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 تیار کر لی ہے جبکہ پالیسی کی سمری کے مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں۔ وزارت کے مطابق ہم نے حج ڈالر اسکیم ختم کرنے کی سفارش کردی ہے اور پالیسی کے تحت مختصر دورانیہ کا حج آئندہ برس بھی جاری رہے گا۔

پالیسی کے تحت 40 روز اور تین ہفتوں کا حج آئندہ حج پالیسی کا حصہ ہے جبکہ 12سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین حج کا سفر نہیں کرسکیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More