میری زندگی میں کوئی شخص ہے۔۔ شازل شوکت نے لائیو شو میں محبت اور شادی کا اعلان کردیا! ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Oct 11, 2024

"میری زندگی میں ایک خاص شخص ہے، جس سے میں بے پناہ محبت کرتی ہوں۔" شازل شوکت نے لائیو شو میں یہ الفاظ کہہ کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی محبت کا کھل کر اعتراف کیا اور یہاں تک کہ شو میں دل سے نکلا نعرہ بھی لگایا: "بے بی، آئی لو یو!"

میزبان کے اصرار پر شازل نے مزید بتایا کہ وہ اس شخص کو ’بے بی‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں اور ان کی محبت کا اظہار لائیو شو میں دیکھ کر میزبان نے کہا، "جس طرح آپ اظہار محبت کر رہی ہیں، لگتا ہے کہ چند مہینوں میں شادی کی شہنائیاں بجنے والی ہیں۔" اس پر شازل نے ہنستے ہوئے سر ہلا کر خاموشی سے اقرار کیا۔

شازل نے اپنی محبت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شخص ہر چھوٹے بڑے کا احترام کرتا ہے، اور یہی چیز انہیں سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ "وہ ناصرف میرے اردگرد کے لوگوں سے محبت اور عزت سے پیش آتا ہے بلکہ اپنے اردگرد موجود ہر فرد کا بھی احترام کرتا ہے، یہی وہ ادا ہے جو مجھے بار بار اس کی جانب متوجہ کرتی ہے۔"

شازل کے بے باک انداز اور محبت بھرے اعتراف نے لائیو شو کے دوران مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، اور اب یہ سوال سب کے ذہنوں میں گونج رہا ہے: کیا واقعی چند مہینوں میں شازل کی شادی کی خوشخبری سننے کو ملے گی؟ انتظار کریں، محبت کی یہ خوبصورت کہانی جلد ہی ایک نئے موڑ پر پہنچنے والی ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More