ناموراداکار بلال عباس اور معروف اداکارہ عائزہ خان پہلی بارایک ساتھ ایک رومانوی ڈرامے میں آن سکرین نظر آئیں گے۔
بلال عباس نے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا عائزہ خان پرکرش تھا اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے۔
اب برسوں بعد ان کی یہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔
دونوں سپرسٹارز جلد ایک ٹی وی ڈرامے میں ایک ساتھ سکرین شیئرکرتے دکھائی دیں گے جس کی کہانی پیار،قسمت اور جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق :یہ ڈرامہ رواں سال شوٹ کیا جائے گا ،دونوں فنکاروں کے مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔