احمد شہزاد کا قومی کرکٹرز کو دلچسپ مشورہ

سچ ٹی وی  |  Oct 13, 2024

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست پر قومی کرکٹرز کو بھارتی فلم ’لگان‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد شہزاد نے پاکستانی کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بیٹنگ پچ بنا کر بھی ہار کر ٹیم نے ثبوت دیا کہ شکست خوردہ ٹیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جذبے کے لیے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پی سی بی نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم کچرا جیسے بولر ہی آئیں کیا جس نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا لیکن ہمیں وہ بھی نہی مل رہا ہے کیا کیونکہ ہمارے اسپنرز کو چائے پانی سے فرصت نہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان جو ٹیم آرہی ہے وہ کسی مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش، کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف خراب کارکردگی دکھائی گئی۔

احمد شہزاد ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے اب نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے کے باوجود جو روٹ ڈبل سنچری اور ہیروی بروک کی ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپنرز ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ شان مسعود کی کپتانی میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More