دوسرا ٹیسٹ، دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Oct 17, 2024

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ساجد خان کی شاندار بائولنگ، پاکستان کو پہلی اننگز میں 75 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر آؤٹ کر د یا یہ ان کی پانچویں وکٹ تھی۔

ملتان ٹیسٹ :عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا وہ صرف چھ رنز بنا سکے، انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی انہوں نے جیک لیچ کو 25 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 291 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 9 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، عبداللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر چار رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کا اسکور 25 پر پہنچا تو شان مسعود 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ صائم ایوب کی گری انہوں نے 22 رنز بنائے اور وہ بھی شعیب بشیر کا شکار بنے، پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ پر 118 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More