بنگلور ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 46 رنز پر ہی ڈھیر

ہم نیوز  |  Oct 17, 2024

نئی دہلی: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارتی شہر بنگلور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں بمشکل 46 رنز ہی بنا سکی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کے 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت سب سے زیادہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی صرف ایک اور دو کھلاڑی صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر میٹ ہینری نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ولیم او رورکی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More