7 حکومتی ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے ، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Oct 17, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایسی جمہوریت نہیں دیکھی جس میں کوئی اس قسم کی قانون سازی کرے ، اس طرح کی قانون سازی کرنی ہے تو کل کوئی بھی اقلیت حکومت بنا سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ہماری ملاقات ہو گی ، عدلیہ میں اصلاحات کرنی ہیں تو ہم ساتھ ہیں لیکن عدلیہ کو ماتحت نہ کریں اور ججز کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہ کریں۔ امید ہے مولانا فضل الرحمان عدلیہ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ڈرافٹ موجود ہے ، ڈرافٹ تب دیں گے جب ہماری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی۔

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ، عوامی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More