حکومت کاعید الفطر کی تعطیلات 5 اور عیدالاضحیٰ کی 6 دن کرنے کا بڑا اعلان

سچ ٹی وی  |  Oct 17, 2024

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عید الفطر، عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5 دن، عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی۔

یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں عیدین کے لیے 3 اور درگا پوجا کی ایک روز کی تعطیل ہوا کرتی تھی۔

بنگلادیش میں 5 اگست کو شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار محمد یونس ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More