حکومت نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ  کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More