مفت سولر سسٹم کن افراد کو فراہم کئے جائیں گے؟ اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 18, 2024

مفت سولر یونٹس کن افراد کو فراہم کئے جائیں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں 7فلیگ شپ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلیگ شپ منصوبے 2027 کے آخر تک مکمل کیے جائیں۔

لائف انشورنس اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا سماجی تحفظ کا دوسرا اہم پروگرام ہوگا، اسکیم کےتحت خاندان کے سربراہ کی فوتگی پر ورثا کو5 سے10 لاکھ روپےدیےجائیں گے۔

اجلاس میں کم آمدن والے گھرانوں کو سولر یونٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 65 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں لوگوں کو آسان اقساط پر 65 ہزار سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دور دراز سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو گھروں میں رہائش کا تصور متعارف کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More