آئی سی سی بورڈ اجلاس: چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام کو پہنچی، بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے میٹنگ میں شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید

اجلاس میں یقین دہانی کروائی کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تیاریوں سے متعلق رپورٹ پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More