مولانا طارق جمیل کے آباؤ اجداد کون تھے؟ پورا شجرہ نسب بتا دیا

ہماری ویب  |  Oct 22, 2024

پاکستان کے مشہور و معروف عالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کو کون نہیں جانتا، وہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے اسلامی بیان اور تقاریر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ لاکھوں لوگ ان کے بیانات سے متاثر ہو کر دین کے راستے پر آئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے بارے میں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ بہترین عالم دین اور کاروباری انسان ہیں، لیکن لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے آباؤاجداد کون تھے اور وہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔

مولانا صاحب نے خود مختلف موقعوں پر اپنے آباؤاجداد کے بارے میں بتایا ہے اور اس حوالے سے ان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتا ہے جس میں انہوں نے تفصیلاً اپنے خاندان کی تاریخ بتائی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنا خاندانی شجرہ نسب بتاتے ہوئے کہا کہ، ہم راجپوت چوہان ہیں۔ ہندوستان میں سب سے طویل حکومت چوہانوں نے کی ہے، 600 برس تک چوہان ہندوستان کے حکمران رہے، اتنا عرصہ ہندوستان پر کسی بھی خاندان کی حکومت نہیں رہی۔ لیکن پھر 1191 میں شہاب الدین غوری نے حکمران پرتھوی راج کو شکست دے کر چوہانوں کی حکومت ختم کی۔

پھر انہوں نے اپنا خاندانی شجرہ نسب بتاتے ہوئے کہا کہ، پرتھوی راج کا ایک بیٹا تھا رام دیو چوہان جو خواجہ معین الدین چشتی کے ہاتھوں مسلمان ہوا، ہم اس کی نسل میں سے ہیں۔

مولانا صاحب کا کہنا تھا یہ معلومات ہمارے چچا نے انگریزوں کے دور کے رجسٹرز میں سے نکالی تھی جس میں ہمارے خاندان کے سولہ نام سامنے آئے تھے، اور اب ان ناموں کو میرے بھائی نے فریم کر کے دیوار پر لگایا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، پرتھوی راج کی شکست کے بعد چوہان خاندان بکھر گیا تھا اسکے بعد شیر شاہ سوری کے زمانے میں ہمارا خاندان تلمبے کا حکمران تھا، جو کہ اب پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک چھوٹا سا قدیم قصبہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More