26ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔ ترمیم میثاق جمہوریت کے ویژن کی تکمیل اور سچائی کی گواہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوتہائی اکثریت سے 26ویں آئینی ترمیم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور 26ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انتھک محنت اور مشاورت کے بعد آئینی ترمیم پاس کی گئی۔ جبکہ آئینی ترمیم معاشی استحکام، عوام اور سیاسی استحکام کے لیے سنگ میل ہے۔ آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2006 میں لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے۔ اور ترمیم میثاق جمہوریت کے ویژن کی تکمیل اور سچائی کی گواہی ہے۔ آئینی ترمیم پر اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔ جبکہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کا اہم کردار اور نواز شریف کی رہنمائی حاصل رہی۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایس سی او کانفرنس میں مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

غزہ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی مظالم میں کمی نہیں آرہی۔ جبکہ غزہ جنگ پر عالمی عدالت کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی سیزفائر کی قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا اور غزہ میں امدادی سامان پہنچانے میں شدید مشکلات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More