حکومت کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

کراچی: موجودہ حکومت نے ابتدائی 6 ماہ کے دوران قرضوں کے معاملے میں نگران حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق نگران حکومت کے مقابلے میں موجودہ دور حکومت میں قرضوں کی رقم میں 561 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مارچ سے اگست 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 5 ہزار 552 ارب روپے بڑھا۔ جس کے بعد اگست 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70 ہزار 362 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

اس سے قبل ستمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران نگران دور حکومت کے 6 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 840 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس طرح فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔ جس میں اگلے 6 ماہ کے عرصے میں کئی سو گنا اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے قبل اگست 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63 ہزار 970 ارب روپے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More