شاہ رخ خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

سچ ٹی وی  |  Nov 04, 2024

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے اب تک ایسے کئی بیانات سامنے آچکے ہیں جب انہوں نے سگریٹ نوشی کی خطرناک عادت کو ترک کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی اس وعدے کو نبھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

بہر حال، حال ہی میں ممبئی میں اپنی سالگرہ کی تقریب میں، SRK نے تصدیق کی کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑدی ہے۔ اس اعلان کو ان کے مداحوں نے بے حد سراہا ہے کہ ان کا محبوب سپر اسٹار صحت مند انتخاب کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کی ایک وائرل ویڈیو میں، 59 سالہ شاہ رخ خان نے کہا، ان کا خیال تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد انہیں سانس کی تکلیف نہیں ہوگی لیکن انہیں اب ایسا محسوس ہورہا ہے۔ لیکن انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک دن میں 100 سگریٹ پیتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کھانا کھانا بھول جاتے تھے۔ اور پانی بھی نہں پیتے تھے۔

اس سے قبل بھی کئی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی سگریٹ نوشی کی عادت پر تبصرہ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے، سدھارتھ کنن کے ساتھ بات چیت کے دوران، پردیپ راوت نے شاہ رخ کو ایک سے زیادہ سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کسی اور اداکار کو اتنا سگریٹ پیتے نہیں دیکھا جتنا اسے دیکھا۔ وہ ایک سگریٹ جلاتا، دوسرا جلانے کے لیے استعمال کرتا، اور پھر ایک اور جلاتا۔ وہ واقعی ایک چین سموکر تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More