امریکا کا اگلا صدر کون؟ انتخابی مہم آج ختم

سچ ٹی وی  |  Nov 04, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس؟ امریکا پرحکمرانی کون کرے گا؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ منگل کے روز ہوگی۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکیں، 14 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کردیا۔

ارلی ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشنزپرعوام کی لمبی قطاریں، ساڑھے 7 کروڑ امریکی ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے۔ 5 نومبر کو 17 کروڑ عوام اپنے صدرکا چناؤ کریں گے۔

اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ الیکشن میں کامیابی کیلئے 270 ووٹ لینا ضروری ہے۔

الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، امریکی مسلمانوں نے دونوں صدارتی امیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More