اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سچ ٹی وی  |  Nov 05, 2024

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہونے کے قریب ہیں، 850 سے زائد شہریوں کو 60 کروڑ روپے مل گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے-

”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے-

پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے، پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے۔

21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے-

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔

ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کوگھر گھر جاکر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے مبارکباد کا خصوصی لیٹر بھی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے خصوصی لیٹر میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مریم نوازشریف نے تہنیتی خط میں لکھا کہ پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعدآپ اپنے گھر کی تیزی سے تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے خواہش کااظہار کیا کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More