سوئنگ سٹیٹس، وہ امریکی ریاستیں جو صدارتی انتخاب میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

اردو نیوز  |  Nov 06, 2024

امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے کچھ ریاستیں ایسی ہیں جو صدارتی انتخاب میں گیم چینجر کا کردار ادا کرتی ہیں۔

ان ریاستوں کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ یا ’بیٹل گراؤنڈ‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

گو کہ یہ ان ریاستوں کے سرکاری نام نہیں تاہم انتخابی گہما گہمیوں اور یہاں سے موصول ہونے والے غیرمتوقع نتائج کی وجہ سے انہیں ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق’سوئنگ سٹیٹس‘ ایسی ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں ڈیموکریٹ یا ری پبلکن امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔

ان ریاستوں میں پنسلوینیا، مشی گن، وسکونسن، ایریزونا، جارجیا، شمالی کیرولائنا اور نیواڈا سمیت سات ریاستیں شامل ہیں۔

تاریخی اعتبار سے ان ریاستوں سے ہر صدارتی الیکشن میں نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔

ان ریاستوں کے نتائج پورے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوتے ہیں، یوں ان ریاستوں سے جیتنے والا امیدوار انتخابات میں اپنا پلڑا بھاری کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ 

امریکہ کا صدر بننے کے لیے 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ ریاستیں 270 کے جادوئی ہندسے کو چُھونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر سنہ 2020 کے انتخابات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے شمالی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر برتری حاصل کی تھی اور پھر یہی برتری جو بائیڈن کی اس انتخاب میں حتمی فتح کی وجہ بنی

الیکٹورل کالج کیا ہے؟

امریکہ میں صدر کا انتخاب براہ راست نہیں ہوتا بلکہ صدر کے الیکشن کے لیے شہری الیکٹرز کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ الکیٹرز مل کر صدر کو چنتے کرتے ہیں۔

امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے ہر ایک ریاست کو اس کی آبادی کے تناسب سے الکیٹورل کالج کے ووٹ دیے جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر کیلیفورنیا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست ہے تو الیکٹورل کالج میں اس کے ووٹ بھی سب سے زیادہ 54 ہیں۔

جس ریاست سے جو بھی صدارتی امیدوار جیتتا ہے، اسے اس ریاست کے الیکٹورل ووٹ مل جاتے ہیں۔

سوئنگ سٹیٹس کے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد

پنسلوینیا کے ووٹوں کی تعداد 19 جبکہ مِشی گن کے ووٹوں کی تعداد 15 ہے۔

اسی طرح وسکونسن کے 10 جبکہ ایریزونا کے 11 ووٹ ہیں۔

اسی طرح جارجیا اور شمالی کیرولائنا کے الیکٹرز کی تعداد 16،16 ہے۔ ریاست نیواڈا کے ووٹوں کی تعداد چھ ہے۔

کُل ملا کر ان سات ریاستوں کے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد 93 بنتی ہے اور یہی 93 ووٹ ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More