امریکی صدارتی انتخاب کی گہما گہمی تصاویر میں

اردو نیوز  |  Nov 06, 2024

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے لیے مختلف ریاستوں میں مختلف اوقات کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ اس الیکشن کے حوالے سے امریکہ میں زبردست گہما گہمی ہے اور دونوں پارٹیوں کے حامی اور سپورٹرز میں بہت جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے، مزید فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔۔۔ 

ریپبلکن پارٹی کی حامی خواتین ڈونلڈ ٹرمپ کے پلے کارڈز اٹھائے پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سپورٹر کملا ہیرس کی تصویر کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

پولنگ کے عمل کے دوران ایک سکیورٹی اہکار اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ ریاست فلوریڈا سے گزر رہا ہے جبکہ ان کے حامی ان کا استقبال کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی حامی ایک معمر خاتون کملا ہیرس کا پوسٹر اٹھائے ان کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More