کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ، ڈونلڈ ٹرمپ 205 کیساتھ آگے ، کاملا ہیرس کے 117 ووٹ

ہم نیوز  |  Nov 06, 2024

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انڈیانا، کینٹکی، فلوریڈا، ورمونٹ، جارجیا سمیت کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

امریکی صدارتی انتخاب: ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 205 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کو اب تک 117 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں ، 7 سوئنگ ریاستوں میں سے پانچ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ کاملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہو گئیں۔

امریکی تاریخ دان نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیشگوئی کردی

ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں۔ امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہو گا۔ اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More