سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Nov 06, 2024

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

ایک ہزار روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 282200روپے کی سطح پر آگئی ، اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کی کمی آئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 241941روپے ہوگئی۔

26ویں آئینی ترمیم کےخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3430روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2940.67روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ

سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے،ماہرین کہتے ہیں دنیا میں جنگی حالات نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ یہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ سے منسلک ہے۔

اکتوبر کیلئے بہترین کرکٹر کی نامزدگیوں کا اعلان

مارکیٹ کی صورتحال

سونے کی زیادہ قیمت کے باعث اب عام آدمی کے لیے اصلی گہنے خریدنا ممکن نہیں رہا۔خواتین کہتی ہیں قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ اب ہم چاہ کر بھی سونے کے زیورات نہیں خرید سکتے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران جو سونا خرید لیا بس اب وہی ہے ہمارے پاس۔ اب وہ شادی بیاہ کے لیے نقلی زیورات پر ہی اکتفا کر رہی ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چند جیولرز نے ایک سکیم متعارف کروائی ہے، جس میں سونے کی جیولری آسان اقساط پر مہیا کی جا رہی ہے۔

فرخ ایچ سبزواری نئے سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج تعینات

سونے کی قیمتوں سے متعلق مستقبل کی پیش گوئی

محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے لوگ اب سونے کے بسکٹ اور سکے خرید رہے ہیں۔ماہرین کے خیال میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہے گا ، فی تولہ قیمت 3 لاکھ سے اوپر بھی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More