پاکستان کی وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت اگلے سال کے لیے حج اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ عازمین حج کے لیے پالیسی میں کچھ نئی سہولتیں بھی شامل کی گئی ہیں جن میں حج سکیم کے تحت بیلٹنگ یعنی قرعہ اندازی میں ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی مرتبہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے علاؤہ نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹے پر حج کرنے والے شہریوں کے لیے حج پیکیج کی اقساط میں ادائیگی، حج ایپلیکیشن میں جدت، سہولیات کے لیے ناظم کی تقرری سمیت دوران حج انتقال کرنے والوں کے لیے معاوضے میں اضافے جیسی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈالرز میں حج ادائیگی کی سہولت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے نئی حج پالیسی کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے (فوٹو: اردو نیوز)وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ہے کہ ’نئی حج پالیسی کے تحت آئندہ سال حکومت پاکستان اور نجی شعبے میں 50،50 فیصد کے تناسب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ منظور شدہ پالیسی کے مطابق ملک کے جنوبی خطے کے لیے حج پیکیج کی قیمت 10 لاکھ 65 ہزار اور شمالی خطے کے لیے 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ حج اور عمرہ آپریٹرز آئندہ برس کی حج پالیسی کو عوام دوست قرار دے دے رہے ہیں۔ اُن کے خیال میں حکومت نے حج پیکیج کے اخراجات میں اضافہ نہ کر کے احسن اقدام کیا ہے تاہم اس مرتبہ بھی دوران حج عازمین کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کے لیے بڑا چیلنج رہے گا۔عازمین حج کے لیے ناظم کی تقرری نئی حج پالیسی 2025 کے تحت عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے مطابق ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا جو حجاج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر سٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔حج پیکیج کی اقساط میں ادائیگی وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال کے حج کی ادائیگی کے لیے عازمین سے اخراجات کی اقساط میں بھی وصولی کی جا سکے گی۔ اقدام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔ ملک کے جنوبی خطے کے لیے حج پیکیج کی قیمت 10 لاکھ 65 ہزار اور شمالی خطے کے لیے 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)پالیسی کے تحت عازمین حج سے تقریباً 11 لاکھ روپے تین اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ حج کے خواہش مند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید چار لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔ باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کروانا لازم ہو گا۔حج مینیجمنٹ ایپلی کیشنوزارت حج کی جانب سے بنائی گئی حج پالیسی 2025 کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس مرتبہ حجاج کی سہولت کے لیے خصوصی حج مینیجمنٹ ایپلی کیشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عازمین تمام متعلقہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح حجاج کی تربیت کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔انتقال کرنے والوں کے لیے معاوضے میں اضافہوفاقی حکومت نے حج پالیسی 2025 کے تحت دوران حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لیے معاوضے میں اضافہ کیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کی حج کے لیے ہدایات کے مطابق آئندہ برس انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کے بجائے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔نئی حج پالیسی میں حجاج کے لیے مزید کئی سہولتیں شامل کی گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی حج پالیسی کے تحت روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گی۔حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔حج پالیسی 2025 کے تحت آئندہ سال کے لیے ڈالرز میں حج کرنے کی سہولت کو بھی برقرار رکھتے ہوئے حکومت نے سپانسرشپ سکیم کا کوٹا برقرار رکھا ہے۔ جس کے ذریعے سمندر پار پاکستانی یا ان کے رشتہ دار ڈالرز میں ادائیگی کر کے حج پر جا سکیں گے۔حج اور عمرہ آپرپٹرز مفتی خالد شریف نے حج پالیسی 2025 پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’وفاقی حکومت کی آئندہ سال کے لیے حج پالیسی میں عوام دوست اقدامات کئے گئے ہیں جو کہ لائق تعریف ہیں۔‘حج پالیسی میں اس بار حجاج کے گروپس کے لیے ناظم کی تقرری بھی کی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)اُنہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’عام طور پر ہر گزرتے سال کے ساتھ حج پیکیج میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، تاہم آئندہ سال کے حج پیکیج میں اضافہ نہ کرنا عازمین حج کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔اُنہوں نے آئندہ سال کے حج پیکیج کی اقساط میں ادائیگی کو بھی خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ مفتی خالد شریف نے بتایا کہ سرکاری کوٹے میں حجاج کے لیے اقساط میں ادائیگی کی سہولت سے کم آمدن والے افراد کے لیے بھی حج کی سعادت حاصل کرنا قدرے آسان ہو گا۔حج آپریٹر گلفراز خان کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے حج پیکج 2025 میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی اضافہ نہیں کیا تاہم موجودہ پیکیج بھی عازمین کے لیے خاصا مہنگا ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ اگر حج پیکج کا گزشتہ 5 سالوں سے موازنہ کیا جائے تو موجودہ پیکج کئی فیصد زیادہ ہے۔گلفراز خان کے مطابق ’اگر پاکستان کے حج پیکیج کا پڑوسی ممالک کے حج پیکج سے موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انڈیا اور ایران کی نسبت ہمارا حج پیکیج اب بھی مہنگا ہے۔‘گلفراز خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے 2013 میں سرکاری حج پیکیج کی اقساط میں ادائیگی شروع کی تھی جسے اب دوبارہ حج پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے یہ اقدام محدود وسائل رکھنے والے شہریوں کو بھی حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرے گا۔‘