حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

سچ ٹی وی  |  Nov 06, 2024

اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈائریریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 31 جنوری تک اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کےلیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More