حکومت کا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Dec 23, 2024

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، انہوں نے ہونہار اسکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں ہونہار اسکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More