رشمیکا مندانا ’پُشپا ٹو‘ کا آئٹم سونگ فلماتے وقت پریشان کیوں تھیں؟

اردو نیوز  |  Dec 24, 2024

’پشپا ٹو دی رول‘ کی ریلیز کے بعد فلم بینوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

کچھ کی جانب سے فلم میں پیش کیے گئے آئٹم سانگ کی تخلیقیت اور موسیقی کی تعریف کی جارہی ہے وہیں کچھ  لوگ آلو ارجن اور رشمیکا مندانا کی طرف سے پیش کیے گئے ڈانس سٹیپس کی وجہ سے اسے فحش اور غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں۔

شوبز کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق فلم ہیروئین رشمیکا مندانا اس معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران رشمیکا مندانا نے بتایا کہ جب انہوں نے ’پیلنگز‘ گانے کی ری ہیرسل ویڈیو دیکھی تو وہ خود بھی حیران رہ گئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حیرانی کا باعث تھا کیونکہ جب ہم نے ری ہیرسل ویڈیو دیکھی تو میں نے کہا، یہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ زیادہ تر وقت مجھے ایسا لگا کہ میں الو ارجن سر کے اوپر ڈانس کر رہی ہوں۔‘

آٹم سونگ میں دکھائے جانے والے زیادہ تر سٹیپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن کو بار بار رشمیکا مندانا کو اٹھانا پڑتا ہے۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشمیکا مندانا کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسی انسان ہوں جسے اٹھائے جانے سے سخت ڈر لگتا ہے، مجھے اگر کوئی اٹھائے تو اس پر میں پریشان ہوتی ہوں اور یہاں تو وہ گانا کرنا پڑ گیا جس میں مجھے اٹھایا جا رہا ہے، یہ مجھے ہی معلوم ہے میں نے کیسے یہ کیا۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Rashmika Mandanna (@rashmika_mandanna)

اداکارہ نے بتایا کہ ’تمام تر خوف کے باوجود میں نے کو سٹار اور اپنے ہدایتکار پر بھروسہ کیا اور ہم نے ایک شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔‘

رشمیکا مندانا سے جب پوچھا گیا کہ گانے کے کچھ ڈانس سٹیپس کو فحش اور غیر اخلاقی قرار دیا جا رہا ہے  تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اداکار کے طور پر، میں جانتی ہوں کہ میں یہاں دوسروں کو انٹرٹین کرنے اور اپنے ہدایتکار کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے ہوں، میں اسی لیے کام کرتی ہوں تاکہ اپنے ہدایتکار سے ’ایکسیلنٹ‘ کا لفظ سن سکوں۔‘

وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ ’اگر میں اپنے فلم کے کرداروں کو الگ کرنا شروع کر دوں اور اس کے بارے میں زیادہ سوچنا شروع کر دوں، تو میں خود کو ٹائپکاسٹ(فلم میں ایک ہی طرح کے کردار نبھانا) کر رہی ہوں گی اور میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔‘

دوسری طرف فلم ’پشپا ٹو دی رول‘ کے ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم نے ریلیز سے اب تک 1500 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More