خیبر پختونخوا کی سیاست میں بڑی پیشرفت، گورنر سے وزیراعلیٰ علی امین کی اہم ملاقات

سچ ٹی وی  |  Nov 06, 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اہم ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔ علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More