صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ری پبلکن ووٹرز کا جشن

اردو نیوز  |  Nov 06, 2024

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ڈیموکریٹ اُمیدوار کملا ہیرس کو شکست دے دی ہے۔ کامیابی کا اعلان کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جشن منا رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی تصاویر

 

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد کارکنان سے خطاب کیا۔

وکٹری سپیچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ ملک کے زخم بھریں گے اور اسے مشکلات سے نکالیں گے۔ سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دیگر مسائل کو حل کریں گے۔‘ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیں گے۔ 

انہوں نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ شاندار فتح ہے، امریکہ میں سنہری دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔‘ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر ان کی اہلیہ کے علاوہ خاندان کے کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے۔ 

نائب صدر کے اُمیدوار جے ڈی وینس اور ہاؤس سپیکر مائیک جانسن بھی موجود تھے۔

جے ڈی وینس نے اس موقع پر کہا کہ ’ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More