بیٹی کے بعد پتا چلا ماں بننا کتنا مشکل ہے۔۔ دونوں بچوں کی پیدائش آئی وی ایف کے زریعے ہوئی! وینا ملک کے انکشافات

ہماری ویب  |  Nov 07, 2024

"میرے دونوں بچوں کی پیدائش ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) کے عمل کے ذریعے ہوئی۔ میرا بیٹا دس سال پہلے پیدا ہوا تھا اور میں نے آئی وی ایف کا علاج بیرون ملک سے کروایا تھا۔" وینا ملک نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک ذاتی پہلو کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہیں ایسا لگا کہ بچے زیادہ پریشان نہیں کرتے کیونکہ ان کا بیٹا رات 8 بجے سو کر صبح 8 بجے جاگتا تھا۔ "تب میں نے سوچا کہ بچے مزید ہونے چاہییں۔" لیکن جیسے ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی، وینا نے یہ محسوس کیا کہ ماں بننا کتنا مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ ہے۔ "مجھے معلوم ہوا کہ خدا نے ماں کے قدموں تلے جنت کیوں رکھی ہے۔"

وینا ملک نے بتایا کہ ان دونوں بچوں کی پیدائش سیزر سرجری کے ذریعے ہوئی اور انہیں اس دوران کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے نہ صرف ماں بلکہ والد کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں اور ان کے خاندان کا تعاون ان کے بچوں کے لیے بہت اہم ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بچے اپنے والد کے پاس رہتے تو ان کی پرورش بہتر نہ ہوتی۔ "میرے بچوں کی تعلیم اور پرورش اب بہتر طریقے سے جاری ہے۔" وینا ملک نے بچوں کی کفالت اور اس سے جڑی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔

یاد رہے کہ وینا ملک اور اسد بشیر خٹک 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ دونوں کے درمیان بچوں کی کفالت کے حوالے سے عدالت میں قانونی جنگ بھی چلتی رہی، اور فی الحال بچے اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں، جب کہ ان کے والد متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More