منال خان کی بوائے فرینڈ سے شادی، والدہ کی شدید مخالفت کی بڑی وجہ کیا تھی؟

سچ ٹی وی  |  Jan 02, 2025

اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ شادی سے قبل احسن محسن کو پسند نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ منال خان بہن ایمن خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ کی مہمان بنیں جس دوران دونوں اداکاراؤں نے پیشہ ورانہ مصروفیات، اپنی شادی سمیت نجی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

ایک سوال کے جواب میں منال خان نے بتایا کہ ایمن کو شادی کے وقت والد کی مکمل سپورٹ حاصل رہی لیکن میری شادی کے وقت بابا حیات نہیں تھے، میں نے بابا کو ان کی زندگی میں ہی بتا دیا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مما ( احسن ) کو خاص پسند نہیں کرتی تھیں‘ ۔

منال خان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’اس وقت احسن میرے لیے ایک بوائے فرینڈ تھا اور مما نے اسے مسترد کردیا تھا لیکن اس وقت بھی بابا میری سپورٹ بنے تھے انھوں نے ماما کو کہا تھا کہ اگر منال ایسا چاہتی ہے تو میں راضی ہوں‘۔

دوسری جانب اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کے دوران اداکارہ منال خان نے بتایا کہ ہم نے 8 سے 9 سال کی عمر میں شوبز میں اینٹری دی تھی، اس وقت ہمارے والدین یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ ٹی وی پر کام کے پیسے ملتے ہیں، جس شخص کی وجہ سے ہمیں کام ملا تھا وہی شخص ہمارا معاوضہ ہڑپ کر جاتا تھا، اس بات کا اندازہ بھی والد کو کافی عرصے بعد ہوا‘۔

مزید برآں ایمن خان نے بتایا کہ ہم نے ٹی وی پر شوقیہ ایکٹنگ شروع کی تھی، ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ہفتے کے 6 دن ہم دونوں کے ڈرامے آن ائیر ہوتے تھے لیکن ان ڈراموں میں ہم دونوں کو ناظرین ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے کیونکہ لوگ نہیں جانتے تھے ہم جڑواں ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More