پشاور، پرائمری اسکولز اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

ہم نیوز  |  Nov 08, 2024

پشاور میں پرائمری اسکولز اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

احتجاج کے باعث صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل متاثرہورہا ہے،صدر پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ پرائمری اساتذہ کا دھرنا آج بھی جاری رہے گا،اپ گریڈیشن ہمارا حق ہے، نوٹیفکیشن تک کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمن

دوسری جانب  صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے ٹیچرز ایسو سی ایشن سے گزشتہ 9 ماہ سے بات چیت جاری ہے ،حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے،جو مطالبات ماننے والے ہوں گےضرور مانیں گے۔

حکومت کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More