مطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑ گیا ، کرک کے تمام 800 پرائمری اساتذہ معطل

ہم نیوز  |  Nov 10, 2024

مطالبات کے حق میں احتجاج اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا ، کرک کے پرائمری اسکولوں کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

اساتذہ گزشتہ 4 روز سے  پشاور میں احتجاج کے دوران اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے ، ڈی ای او نے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اپ گریڈیشن کا معاملہ ، خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کر دیئے

دوسری جانب مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More