آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، معاشی اہداف پر بریفنگ

ہم نیوز  |  Nov 11, 2024

آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا ، تعارفی سیشن کے بعد وزیر مملکت برائے خزانہ نے معاشی اہداف پر بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم نے عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی ، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بنک حکام شریک ہوئے ۔

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہئے ، آئی ایم ایف

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے جولائی سے ستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو آگاہ کیا گیا، وفد رپورٹ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کریں گے، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ مذاکرات 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More