ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء پر عائد پابندی ختم کردی

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی۔

پرو وائس چانسلر(ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلباء کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی، بنگلہ دیشی طلباء کو بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ 13 نومبر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More