امریکہ کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پراظہار تشویش کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔

امریکی صدر کا ترقی پذیر ممالک کیلئے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ترجمان کے مطابق ہمارے دل دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے خوفناک حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہ دہشت گردوں کے خلاف سویلین اور فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More