بچوں کی صحت، تعلیم اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مریم نواز

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے۔ اور بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں۔ اور ان کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں۔ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کے لیے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ارلی چائلڈ ہوڈ اسکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔ جبکہ بچوں کے تحفظ کے لیے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ اور طلبا ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، مریم اورنگزیب

مریم نواز نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی۔ ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔

خصوصی بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول بنا رہے ہیں۔ جبکہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو۔ اور بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More