پیپلز پارٹی نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کا مطالبہ کر دیا۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کر دیا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

کیا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور پارلیمنٹیرینز سب کو نکال دیں؟ سپریم کورٹ

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More