وفاقی حکومت سے مذاکرات،پیپلزپارٹی نے کمیٹی تشکیل دیدی

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے بات چیت کےلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

مذاکراتی کمیٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تشکیل دی،راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اورمخدوم احمد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

کراچی ،ساڑھے 44 کروڑ کی اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد

وزیراعلیٰ سندھ ، سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے،ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے گی،کمیٹی رپورٹ اگلے ماہ سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان شادی کے 29 سال بعد علیحدگی

واضح رہے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ہیں۔

آغا علی قزلباش کے انتقال پر تعزیت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ سے اتحاد کر کے ہم نے ووٹوں کی قربانی دی ،اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا،جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مجبوری کے ساتھ بیٹھی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کرلیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا،ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں،فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج حق ہے،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں،فورسز اور حکومت کو پریشانی ہوتی ہے کہ احتجاج کی اجازت دی تو اچھا نتیجہ نہیں نکلا۔

24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی،سینیٹر فیصل واوڈا

سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کر نا چاہیے،پی ٹی آئی کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے،پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیا، یہ پرامن رہی نہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More