شیر، ریچھ، طوطے یا پھر بطخ ۔۔ روسی صدر پیوٹن نے شمالی کوریا کو کونسے جانور تحفے میں دے دیئے؟

ہماری ویب  |  Nov 21, 2024

دنیا بھر میں دوست ممالک میں تحائف کا تبادلہ ایک عام بات ہے، اسے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

اسی دوستی کے چلتے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شمالی کوریا کو کئی جانور تحفے میں دے دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صدر پیوٹن نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر یہ جانور تحفے میں دیئے ہیں۔

دیئے گئے جانوروں کی تفصیل بتاتے ہوئے روسی حکام کا کہنا تھا، تحفے کے جانوروں میں 1 شیر، 2 ریچھ، 2 یاک، 5 سفید اعلیٰ نسل کے طوطے، مختلف اقسام کے 25 تیتر اور 40 بطخیں شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ان جانوروں کو ماسکو سے شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی روسی صدر نے 24 اعلیٰ نسل کے گھوڑے شمالی کوریا کو بطور تحائف بھیجے تھے، جبکہ کورئین رہنما کم جونگ اُن، نے روسی صدر کو کتوں کا ایک جوڑا بھیجا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More