"اے آر رحمٰن نے میرے گانے ’ہما ہما‘ کے ریمکس کو ناپسند کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی"
یہ کہنا ہے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کا جو اکثر ہی پرانے گانوں کے ریمکس بنانے پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں.
البتہ حال ہی میں بادشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جانتا تھا کہ ’ہما ہما‘ کو کس طرح بادشاہ کے انداز میں پیش کرنا ہے کہ اصل گانے کی روح مجروح نہ ہو اور گانا ایک نئے انداز میں بھی پیش ہو جائے۔
لیکن اس گانے کے بعد بادشاہ کو گیت کے اصل موسیقار اے آر رحمٰن اور دیگر لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا.
بادشاہ مزید کہتے ہیں کہ جب میں نے ہما ہما گانا بناجا تو مجھے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ اے آر رحمٰن صاحب بھی بہت ناخوش تھے لیکن بعد میں اے آر رحمٰن نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ ایک اچھا گانا ہے۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بادشاہ کہتے ہیں کہ جب اے آر رحمٰن کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل آیا تو میرے لیے اس سے بڑی اور اہم بات کچھ نہیں تھی کیونکہ مجھے اس بات کی توقع نہیں تھی۔