اسرائیلی وزیراعظم ، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان اختلافات

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو ، فوج اور اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے ویڈیو  بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی۔ مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا، یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔

بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی اور لبنانی شہید ، حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا

واضح رہے دو دن قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ  معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More