اسلام آباد: ملک میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہو گئے۔ جس کے بعد رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بلوچستان میں متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی۔
خیبر پختونخوا میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ جس بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا:8 ماہ میں 22 مریضوں پر 6 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ
رواں سال پولیو سے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچے متاثر ہیں۔
اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔