وفاقی وزیراطلاعات کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صورتحال کا جائزہ ، پولیس اہلکاروں سے ملاقات

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،صورتحال کا جائزہ لیا ، پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے لوگ خود جاکر پولیس کی گاڑی میں بیٹھ رہےہیں،پنجاب سے عوام احتجاج کے لیے نہیں نکلے،اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں راستے بند اورکچھ میں کھلے ہیں۔

پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی ،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرینگے،وفاقی وزیر داخلہ

تحریک انصاف صرف انتشار کی سیاست چاہتی ہے،تحریک انصاف والے چاہتےہیں این آر او دیاجائےمگریہ ہمارا کام نہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے یہ لوگ احتجاج کررہےہیں۔

احتجاج اس وقت کیا جارہاہے جب بیلاروس کے صدر پاکستان آ رہےہیں،اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،اسلام آباد میں جو بھی آئے گا وہ گرفتار ہوگا۔

سرکاری ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافےکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

معیشت بہتر ہورہی ہے یہ لوگ امن خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں،وزیرداخلہ تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہےہیں،تحریک انصاف خود اختلافات کا شکار ہوگئی ہے،انہیں احتجاج خیبرپختونخوا میں کرناچاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More